عدالت نے علی رضا عابدی قتل  کیس کا فیصلہ سنادیا

Apr 29, 2024 | 17:57 PM

ایک نیوز :انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کا کیس کا فیصلہ سنادیا ۔

 عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔فیصلہ کے بعد ضمانت پر رہا مجرم عبدالحسیب کی ضمانت منسوخ کرکے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ملزمان میں عبدالحسیب، غزالی، محمد فاروق ،ابو بکر شامل ہیں ۔عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

ملزمان نے 25 دسمبر 2018 کو ایم کیو ایم کے علی رضاعابدی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکےقتل کیا تھا۔

مزیدخبریں