ایک نیوز:پنجاب بھر میں نئے ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق نئے ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کے لئے امیدواروں کی فہرستیں تیار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کے لئے سیاسی اثرو رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کا کردار بھی محددو کردیا گیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کی تجویز پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز متحرک ہوگئیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نوازڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کے لئے امیدوار وں کی کارکردگی، تجربہ اور اہلیت کا خود جائزہ لے رہی ہیں ،نئے ڈپٹی کمشنرز کے امیدواروں کا انٹرویو ز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کررہی ہیں۔