خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت 

خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت 
کیپشن: Pakistan's significant progress in the field of space research

ایک نیوز:خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت ،پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اپنا نیا مصنوعی سیارہ  ICUBE قمر  جلد خلا میں چھوڑے گا،پاکستان چین کے قمری مشن چانگ 6 کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑے گا ۔

قمر ICUBE ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، سپارکو،ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔پاکستانی مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو گرام ہوگا،2 آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں ،چانگ ای 6 کا بنیادی مشن چاند کے جنوبی قطب سے قمری گرد اور چٹانوں کے سیمپلز کا حصول ہے ،چانگ ای سکس چاند کے جس حصے پر اترے گا وہ زمین سے دکھائی نہیں دیتا مشن کی کامیابی چاند کے جنوبی قطب سے اہم سیمپلز کے حصول کا پہلا موقع ہو گا۔
چانگ ای 6 اور زمینی کنٹرول روم کے درمیان مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی سیارہ بھی چھوڑا جائے گا،پاکستانی مصنوعی سیارے کے ساتھ فرانس،اٹلی اور سویڈن کے لئے لوڈز بھی چانگ ای 6 کے ذریعے خلا میں چھوڑے جائیں گے،چانگ ای 6 سپیس کرافٹ اوربٹر ،لینڈر،اسینڈر اور ری اینٹری موڈیول پر مشتمل ہے،چانگ ای6 مشن کو لاوگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے خلا میں پہنچایا جائے گا ۔
لونگ مارچ 5 راکٹ پر چینی فرانسیسی اور یورپی خلائی اداروں کے ساتھ پاکستان کے سپارکو کا لوگو بھی بنایا گیا ہے ، قمری مشنز کی تاریخ میں پہلی بار چاند کے انتہائی جنوبی حصے سے سیمپلز کے حصول کی کوشش کی جائے گی، چانگ ای 6 مشن کے لیے لونگ مارچ 5 راکٹ کو لانچر پر پہنچا دیا گیا ہے چانگ ای 6 مشن کی روانگی کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، مئی کے ابتدائی دنوں میں لانچنگ متوقع ہے۔