ایک نیوز:خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع کافیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق صوبائی کابینہ میں پرانے چہروں کی واپسی کا امکان ہے، وزیراعلیٰ کو موجودہ ارکان کو رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار مل گیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کارکردگی پر بات کی تھی، ناموں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرینگے۔
ذرائع کےمطابق سابق وزراء اور معاونین کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، کابینہ میں پشاور اور نوشہرہ سمیت قبائلی اضلاع سے بھی ممبران شامل ہو سکتے ہیں، کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع، رواں ہفتے حتمی فیصلہ ہوگا۔