ایک نیوز: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔