ایک نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے بشام میں واقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق چار ملزمان جن میں عادل شہباز، محمد شفیق قریشی اور ان کے بیٹے زاہد قریشی اور نذیر حسین کوگرفتارکرلیاگیا۔
بشام دھماکہ کے نتیجے میں پانچ چائنیز اور ان کا پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوا تھا ۔
حکام کےمطابق گرفتار ملزم عادل شہباز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔ چائنینز کی گاڑی کو سلور کلر کی وٹز گاڑی سے نشانہ بنایا گیا ،چائنیز انجینئراسلام آباد سے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی سمت جارہے تھے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں چائنیز کی گاڑی 150 میٹر نیچے جاگری۔