ایک نیوز:کاروباری ہفتےکےپہلےروز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پانچ سوروپےفی تولہ کی کمی ہوگئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 43 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 9 ہزار 105 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔