ایک نیوز:سی ٹی او لاہورعمارہ اطہرنےآج سے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرنےکاحکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی او لاہور نے آج سے پھر بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دے دیا۔
سی ٹی اوکاکہناتھاکہ لرنر پرمٹ کے ساتھ کاراورموٹرسائیکل چلانا قوانین کی خلاف ورزی ہے، لرنر پرمٹ میں گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کو بھی جرمانہ ہوگا،بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں، آج سے بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
عمارہ اطہر کامزیدکہناتھاکہ کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی،موٹرسائیکل کو تھانےمیں بند کیاجائے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔