حالیہ بارشوں سے خیبرپختونخوامیں تباہی،2روزمیں 10افراد جاں بحق

Apr 29, 2024 | 12:32 PM

ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں حالیہ بارشوں نےتباہی مچادی،دودن میں مختلف حادثات میں 10افرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ 14افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پی ڈی ایم اے نے 2روز کے دوران بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق بارشوں اورحادثات میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں6مرد،2خواتین اور 2بچے شامل ہے،دیواریں،چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر56 گھروں کو نقصان پہنچا،51 گھروں کو جزوی اور5 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کےمطابق باجوڑ ،سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر لوئر مالاکنڈ، لکی مروت، کوہاٹ ،اورکزئی، شانگلہ میں حادثات ہوئے جبکہ دیر اپر، بونیر، چترال لوئر، نوشہرہ اور مہمند میں بھی حادثات رونما ہوئے، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے،متاثرہ اضلاع میں بندشاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
 رپورٹ کےمطابق پی ڈی ایم اے کی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بند سٹرکوں کو فوری بحال کرنے کی ہدایت 
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع 1700 پر دیں۔

مزیدخبریں