آئی ایم ایف آج پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے گا

Apr 29, 2024 | 11:54 AM

ایک نیوز:آئی ایم ایف آج پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے گا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا، بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، کیس پیش ہونے کی صورت میں 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔

ذرائع کےمطابق ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہےمعاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیاآئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

مزیدخبریں