ایک نیوز:گندم کی صورتحال پراجلاس آج طلب کرلیاگیا، کسانوں کواچھی خبرسنائیں گے۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نےکہاہےکہ اجلاس میں کسانوں کے مطالبات سامنے رکھ کر فیصلے کریں گے،گندم کی خریداری کے معاملے پر آج کے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا۔
بلال یاسین نےمزیدکہاہےکہ امید ہے کسانوں کو احتجاج کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کسانوں کو اچھی خبر سنائیں گے۔