ایک نیوز: قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب ،6نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر بیج ترمیمی آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے،بلوچستان میں سوئی گیس کی جانب سے گیس کی اوور بلنگ اور سیلز ٹیکس کی مد میں اضافی وصولیوں پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش ہو گا۔وزیر قانون کی جانب سے صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تحریک تشکر پر بحث ہو گی،رول 18 کے تحت پوائنٹ آف آرڈر کے علاوہ اٹھائے گئے نکات پر بحث ہو گی ،چکدرہ اپر دیر سڑک کی حالت زار پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔