14 مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل کریں ،ملک میں ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں،عمران خان

Apr 29, 2023 | 23:23 PM

 ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل کریں ،ملک میں ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ ورنہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں الیکشن کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اگر 14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل کرکے انتخابات کی جانب جاتے ہیں تو ہم ایک ساتھ پورے ملک میں انتخابات کی شرط ماننے کے لیے تیار ہیں، مگر بجٹ کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی بات میں بدنیتی نظر آتی ہے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر آپ بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں تو انتخابات جیت کر عوامی مینڈیٹ سے آئیں اور بجٹ پیش کریں، اگر آپ نے بجٹ پاس کرنا ہے تو پہلے الیکشن جیتیں اور لوگ آپ کو لوگ مینڈیٹ دیں تو پھر آپ بجٹ بنائیں، جس نے بھی بجٹ بنانا ہے اسکو پہلے الیکشن لڑنا ہوگا کیونکہ وہ سوچ سمجھ کر بنائے گا کیونکہ آئندہ پانچ سال عوام کا سامنا کرنا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پوری قوم کی جانب سے تمام 15 کے 15 ججز کو کہتا ہوں کہ خدا کے لیے متحد رہیں، یہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں آگر انکی کوشش کامیاب ہوگی اور ملک میں آئین تحلیل ہوگیا جس کی یہ کوشش کررہے ہیں تو پاکستان میں صرف جنگل کا قانون باقی رہ جائے گا اور پھر جو گھوڑے پر بیٹھ کر آئے گا وہ جو قانون چاہے گا بنائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج کرکے واپس جانے والے لوگ زیادہ دیر پرامن نہیں رہیں گے۔ یہ صرف اس لیے پرامن ہیں کہ الیکشن کا انتظار کررہے ہیں، ان کا غصہ الیکشن میں نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی امید چلی گئی تو ملک میں سری لنکا سے برا حال ہونے والا ہے، یہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا اسی سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے کر ان کی حکومت بنائی، پہلے یہ اچھے تھے، حکمرانوں کے خلاف فیصلہ آیا تو عدالت پر حملے شروع ہوگئے۔

مزیدخبریں