شاہ محمود قریشی اور اسحاق ڈار میں ٹیلی فونک رابطہ 

Apr 29, 2023 | 20:10 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،شاہ محمود قریشی نےوزیرخزانہ کو پرویز الٰہی کی فیملی سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے کل کے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔ان کا کہناتھا کہ یہ وفاقی حکومت کا کام نہیں پنجاب حکومت نے کیا ہے ۔
اسحاق ڈار نےشاہ محمود قریشی کو مزید بتایا کہ اس پر رانا ثنا اللہ سے بھی بات کی ہے ،اسحاق ڈار نے پرویز الٰہی پر چھاپے پر افسوس کیا ۔ اسحاق ڈار نے مزید تفصیل کے بعد بات چیت کا کہا۔

مزیدخبریں