ایک نیوز : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پرویز الہٰی کے گھر اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے کی مذمت کی۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ غیر قانونی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کو کرپشن کیس میں ضمانت دے رکھی ہے،چودھری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرا کے ملوث افراد کیخلاف کاروائی کرے۔
سپریم کورٹ بار کی پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے کی مذمت
Apr 29, 2023 | 18:38 PM