کچے میں پولیس آپریشن 21ویں روز بھی جاری ،تازہ دم دستے بھی پہنچ گئے

Apr 29, 2023 | 17:09 PM

ایک نیوز :کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف  پولیس آپریشن 21 ویں روزبھی  جاری ہے، پولیس کے تازہ دم دستے بھی پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کچے میں آپریشن کا آج 21 واں روزہے ، پولیس کی ڈاکوؤں کےٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے۔
اس حوالے سے ڈی پی اونے بتایا کہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 4 ڈاکو ہلاک اور 20 سہولت کاروں کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔ڈاکوؤں سے کچے کا ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا لیا گیا ہے اور پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں