ایس آئی یو ٹی میں پانچ سالہ بچی کی پہلی  کامیاب ہارٹ سرجری

ایس آئی یو ٹی میں پانچ سالہ بچی کی پہلی  کامیاب ہارٹ سرجری

ایک نیوز: ایس آئی یو ٹی میں پانچ سالہ بچی کی پہلی  کامیاب ہارٹ سرجری  کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 26 اپریل کو5 سالہ بچی زینب کی اوپن ہارٹ سرجری سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ بچی دل کے سوراخ کے مرض میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بڑھتا تھا۔ سرجری میں 9 ڈاکرز ، 2 پرفیوژنسٹ اور 8 نرسوں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا ۔
 زینب کی صحتیابی کے بعد گزشتہ روز اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، بچی کی ہارٹ سرجری کا دورانیہ 2 گھنٹوں پر مشتمل تھا۔ ایس آئی  یو ٹی میں  پہلی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کے لیے کافی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ادارے میں اس  نئےشعبے  کے قیام  کا مقصد  بین الاقوامی طرز کا شعبہ بنانا تھا۔ ایس آ ئی یو ٹی  مریضوں کی ضروریات کے لیے مفت و اعلیٰ معیاری علاج فراہم کرتا ہے۔والدین نے ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی اور ان کی ٹیم پر بے پناہ اعتماد کیا۔