حکومت مذاکرات سےنکلنا چاہتی ہے ،بیرسٹر اعتزاز احسن

حکومت مذاکرات سےنکلنا چاہتی ہے ،بیرسٹر اعتزاز احسن

ایک نیوز: سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کاکہناہے کہ حکومت مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے ،یہ کوشش کررہے ہیں عدالت 90 دن کے معاملے پر مجبور ہو جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ پرویز الٰہی کے گھر کا دروازہ بکتر بند گاڑی سے توڑنے کی کوشش کی گئی،کیوں نئی قسم کی روایتیں ڈالی جارہی ہیں،اس طرح کی کارروائیوں سے کوئی مرعوب نہیں ہوگا، پولیس کے اس اقدام سے وفاق اور نگران صوبائی حکومت کو نقصان ہو گا،یہ مت سوچیں کہ اس فلم سے لوگ ڈر جائیں گے۔

سینئر قانون دان کاکہناتھا کہ حکومت مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے ،یہ کوشش کررہے ہیں عدالت 90 دن کے معاملے پر مجبور ہو جائے،ان کاکہناتھا کہ مذاکرات کے معاملے کو تحریک انصاف سنجیدگی سے دیکھے گی،سپریم کورٹ نے 14 مئی کو احکامات کئے تھے، عمل کرنا ضروری ہے۔

قبل ازیں سنئیر قانون دان اعتزاد احسن چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پہنچے تھے اور سابق وزیراعلیٰ کی لیگل ٹیم سے ملاقات کی۔ اعتزاز احسن نے چوہدری پرویز الٰہی کی فیملی سے بھی ملاقات کی جبکہ اعتزاز احسن نادر دوگل، سرمد غنی چٹھہ، طیب عثمان رندھاوا ایڈووکیٹ سے بھی ملے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-29/news-1682768106-5689.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-29/news-1682768109-2542.mp4