بہاولپور: ہاسٹل کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق

Apr 29, 2023 | 16:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بہاولپور میں نجی ہاسٹل کی چھت گرگئی جس سے دو طالبات جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی ریاض کالونی میں پانی کی ٹنکی پھٹنے کے باعث نجی ہاسٹل کی چھت گرگئی۔واقعے میں 2 طالبات جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبی طالبات کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں