ایک نیوز: چیف جسٹس کے اختیارات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قانون سازی عدالتی اصلاحات بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،سپریم کورٹ کا 8رکنی لاجر بینچ دو مئی کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی اصلاحات سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کیخلاف درخواستیں 2 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی. چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بینچ مقدمہ کی سماعت کریگا.بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
لارجر بینچ نے پہلی سماعت پر سپریم کورٹ پریکٹس قانون پر عمل در آمد روکتے ہوئے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سمیت 9سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیا تھا۔