14مئی کو الیکشن ناممکن،بیلٹ پیپرچھپےنہ ووٹرزلسٹیں

Apr 29, 2023 | 15:58 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا 14 مئی کو انعقاد ناممکن ہوگیا، الیکشن کمیشن نے اہم انتخابی تیاریاں روک دیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےبیلٹ پیپرز اور تصاویر والی ووٹرز لسٹیں فوری طور پر نہ چھاپنے کا فیصلہ کرلیا ہے،کل تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع نہ ہوئی تو 14 مئی کو انتخابات کا انتظام نہیں ہوسکے گا، الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کےلئے کم از کم 14 روز درکار ہونگے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کی عدم فراہمی کیوجہ سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی نہیں کی، الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی،ترسیل کےلئے کم از کم ڈیڑھ ارب روپے درکار ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صرف پنجاب اسمبلی کےلئے ساڑھے 7 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے ہیں، الیکشن کمیشن نے پریذائڈنگ افسران کو تصاویر والی ووٹر لسٹیں بھی چھپانی ہیں،انتخابات سے متعلق دو اہم امور کی تیاریاں روکی گئیں،سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں