ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈکو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلےبیٹنگ کرتےہوئے مقررہ50اوورزمیں 5وکٹوں پر 336رنز بنائے،پاکستان کو جیت کیلئے 337رنز کا ہدف دیا ہے ۔پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا ۔پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے شاندار بلے بازی کی اور 144گیندوں پر 180بناکر ناقابل شکست رہے ۔بابر اعظم 65رنز بنانے میں کامیاب رہے ،محمد رضوان 54رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل کی شاندار سنچری،119گیندوں پر129رنز بنائے جبکہ ٹام لیتھم98،چیڈ باؤس 51اور ول ینگ 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم 17اورہینری نکلس 6رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Incredible power show at Pindi ????️
— ICC (@ICCAsia_) April 29, 2023
Record Breaking performance of Pak opening batsman @FakharZamanLive ????????#FakharZaman || #BabarAzam #PAKvNZ || #CricketTwitter pic.twitter.com/51CG2x8x31
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاگیا جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ میچ میں فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے ون ڈے میں ڈیبیوکیا۔
Richly-deserved century – @FakharZamanLive, take a bow! ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/acvDvnanV8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے احسان اللہ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شاہین آفریدی نے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ پہنائی،احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔