عمران خان کے بھانجے کو رہا کر دیا گیا

عمران خان کے بھانجے کو رہا کر دیا گیا

ایک نیوز: عمران خان کے بھانجے شیرشاہ کو رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بھانجے کے دوست شہباز تاثیر نے شیر شاہ کی رہائی کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ عمران خان کو پسند کریں یا نہ کریں لیکن اس کا بھانجا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے بھانجے اور فوٹوگرافر سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈ ٹولے نے اپنی فسطائیت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے چئیرمین کے بھانجے شیر شاہ اور فوٹوگرافر انوش کو گرفتار کر لیا ہے.  مسرت جمشید چیمہ نے ویڈیو شیئر کرتےہوئے لکھا گیا تھا کہ کسی بھی کارکن کی جانب سے کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی.رانا ثنا اللہ کے ماتحت اسلام آباد پولیس مکمل طور پر بدمعاش ٹولہ بن گئی ہے.