مالی سال کی رپورٹ جاری، خسارہ میں اضافہ،سرمایہ کاری میں کمی

مالی سال کی رپورٹ جاری، خسارہ میں اضافہ،سرمایہ کاری میں کمی

ایک نیوز: وزارت خزانہ نے رواں مالی سال جولائی سے مارچ معاشی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اخراجات، مالیاتی خسارہ میں اضافہ، ترسیلات زر، برآمدات، سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ ترسیلات زر میں 10.8 فیصد کم ہوکر 20.5 ارب ڈالر رہیں۔جولائی سے مارچ کے دوران برآمدات 11 فیصد کم ہو کر 21.1 ارب ڈالر رہی ہے۔جولائی سے مارچ مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کی نسبت بڑھ کر 2392 ارب روپے ہو گیا ہے۔

 وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ مالیاتی خسارہ 2273 ارب روپے تھا۔جولائی سے مارچ سالانہ ترقیاتی فنڈز 31 فیصد سے زائد کمی کے ساتھ 287 ارب خرچ ہوئے ہیں۔رواں مالی سال جولائی سے مارچ بیرونی سرمایہ کاری میں 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رواں مالی سال جولائی سے مارچ زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 16.57 ارب ڈالر تھے۔رواں مالی سال جولائی سے مارچ مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد رہی۔رواں مالی سال ابھی تک درآمدات کا حجم 21 فیصد کمی کے ساتھ 41.5 ارب ڈالر رہا ۔جولائی سے مارچ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں گروتھ کی بجائے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔