ایک نیوز: وزارت خزانہ حکام اور ایف بی آر حکام کے درمیان آج اہم اجلاس ہو گا جس میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں بجٹ میں ٹیکس تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔آئندہ مالی سال 2023-24 وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ ہے۔آئی ایم ایف شرائط پر دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے اسپیشل اسکیم لانچ کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل اسکیم کے تحت دکانداروں کیلئے بجلی کے بلوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی کے بلوں کی مد میں ٹیکس وصول کریں گی۔سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے ایف بی آر اسپیشل اسکیم تیار کر رہا ہے۔آئی ایم ایف نے بیس لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دی ہے۔اسپیشل اسکیم میں شامل دکانداروں کو ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکاندار اور سروسز فراہم کرنے والوں کیلئے اسکیم لانچ ہو گی۔