مڈل کلاس کی پہنچ سے دور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

مڈل کلاس کی پہنچ سے دور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

ایک نیوز: غریب کی سواری عوام پر مزید بھاری ہو گئی، ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 1لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے. 

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت اضافہ کے بعد1لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ پرائیڈر کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ نئی قیمت کے اطلاق کے بعد پرائیڈر کی نئی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 900 روپےہو گئی ہے۔

سی جی 125 کی نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے اس کے علاوہ سی جی 125 ایس ای کی قیمت اضافہ کے بعد  2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جبکہ سی بی 125 ایف کی قیمت  3 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

سی بی 150 ایف کی قیمت اضافہ کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے۔ سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 900 پر پہنچ گئی ہے۔