ڈی جی اینٹی کرپشن نےعدالتوں سےنمٹنےکی دھمکی دی،عامرسعیدراں

Apr 29, 2023 | 13:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:چودھری پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعیدراں نے کہا کہ رات کو پولیس اور اینٹی کرپشن حکام نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا،انکے پاس ریسرچ ورانٹ بھی نہیں تھے،گھر پر حملہ کیا گیا گھر کی خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعیدراں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو پولیس اور اینٹی کرپشن حکام نے چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،وجہ انہوں نے بتائی کہ چودھری پرویز الہی پر گوجرانولہ میں مقدمہ درج ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعیدراں نےمزید کہا کہ اسی مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی حفاظتی ضمانت پر ہیں،انکے پاس ریسرچ ورانٹ بھی نہیں تھے،گھر پر حملہ کیا گیا گھر کی خواتین کو ہراساں کیا گیا،اینٹی کرپشن افسر نے عدالتوں کو کھلے عام کہا کہ ان عدالتوں کو میں دیکھ لوں گا،اب بات عدالتوں تک خود آ چکی ہے۔

مزیدخبریں