مذاکرات جاری رکھیں یا نہیں، عمران خان نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

Apr 29, 2023 | 12:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات میں ایک اور دراڑ، تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے گھر پولیس آپریشن کے بعد عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا،جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت سے مذاکرات جاری رکھے جائیں یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک میں تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے جس میں پارٹی صدر پرویز الہی کے گھر پر ہونے والے پولیس آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام رہنماؤں سے رائے طلب کی جائے گی کہ حکومت سے مزید مذاکرات کئے جائیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ    گزشتہ روز بھی پولیس نے عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنان کو گرفتار کر لیا تھا جس پر تحریک انصاف نے حکومت سے الیکشن سے متعلق مذاکرات کیلئے کارکنان کی رہائی شرط رکھی تھی۔ حکومت نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کر دیا تھا۔ گزشتہ رات پی ٹی آئی کےصدر پرویز الہی کے گھر پولیس آپریشن کے بعد مذاکرات میں اب ایک اور دراڑ آ گئی ہے۔

مزیدخبریں