سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار

Apr 29, 2023 | 12:53 PM

Hasan Moavia

لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق   ہلاک دہشت گردوں میں عرفان اللہ اور الیاس شامل ہیں اس کے علاوہ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ پکڑے گئے دہشتگردوں کی شناخت حارث، سیف اور ابرار  کے نام سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیوٹونیٹر، بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  دہشت گردوں سے آئی ای ڈی بم، اسلحہ،  سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔پ

 لاہور

مزیدخبریں