ایک نیوز:ثاقب نثار کےصاحبزادے کی پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرسےگفتگو کی آڈیولیک منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آڈیولیک میں سابق چیف جسٹس کے بیٹے پہلے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سے مبارکبادی پیغام کا تبادلہ کرتے ہیں اور پھر اس سے کہتے ہیں کہ وہ آج ضرور ان کے والد سے ملنے کےلئے پہنچے کیونکہ اس کی ٹکٹ کے لئے انہوں نے بہت کوشش کی ہے۔
جس کے بعد ثاقب نثار کے صاحبزادے عزیر نامی ایک مشترکہ دوست سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پیسوں کے لین دین کی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کسی صورت ایک کروڑ 20 لاکھ سے کم پیسے نہیں لینے وگرنہ میں ڈائرکٹ ہوجاؤں گا۔
پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم !ثاقب نثار نے کروڑوں کی دیہاڑی لگا لی
— AIK News News (@pnnnewspk) April 29, 2023
سابق چیف جسٹس کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کی آڈیو لیک ہو گئی#audioleaks #saqibnisar #pti pic.twitter.com/nR4LSqWL7k