ایک نیوز: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کیخلاف مراسلہ ارسال، مراسلہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےچئر مین اظہر صدیق کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر آئین کے منافی اقدام کیا، چیف جسٹس کو سوموٹو لینے بارے میں خط لکھنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف اپنا خط واپس لے،اگر خط کو واپس نہ لیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔