ایک نیوز: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم قومی ٹیم میں نظر انداز کیے جانے کے بعد اپنا کیرئیر بنانے کے لیے امریکا شفٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صرف سمیع ہی وہ کرکٹر نہیں جو بہتر مواقع کے لیے امریکا منتقل ہوئے بلکہ ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل اور انٹرنیشنل کرکٹر حماد اعظم بھی امریکا شفٹ ہوچکے ہیں۔ سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت سان فرانسسکو کے بے ایریا میں رہ رہے ہیں جو دنیا کے مہنگے ترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔سمیع اسلم فی الحال اسی علاقے میں واقع ایک پرتعیش گھر میں رہ رہے ہیں جہاں ٹیسلا اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند سرکردہ کاروباری افراد رہائش پذیر ہیں۔
سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ 'الحمدللہ، یہاں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں، میں ایک گھر کا مالک ہوں اور یہاں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں'۔میں یہاں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا اور مجھے یہاں اچھا موقع ملا، پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا تھا لیکن وہاں زیادہ موقع نہیں ملا'۔
کارکردگی دیکھانے کے باوجود بھی ٹیم سے نکال دیا گیا۔ ایک پاکستانی ٹیسٹ کر کٹر اس وقت کیسی زندگی گزار رہا ہے۔ A cricketer how much can earn when he plays for Pakistan Cricket. My vlog about test cricketer @samiaslam999 pic.twitter.com/39xuM42hQ6
— Usman Azam Khan (@KhanWishusman) April 28, 2023
سمیع اسلم نے قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے سے قبل 13 ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلے جس کے بعد وہ 2020 میں امریکا گئے اور وہاں ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر نئی شروعات کی۔سمیع اسلم انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کی ٹیم ٹیکساس سپر کنگز کے لیے میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں کھیلیں گے جس کی تصدیق کرکٹر نے خود کی۔
سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ 'لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں کرکٹ کم کھیلی جاتی ہے لیکن یہاں ہمارے لیے بہت سارے مواقع ہیں، ہم پورا سال بہت سی فرنچائز کرکٹ کھیلتے ہیں'۔