ایک نیوز: بھارت میں امتحانات کے نتائج کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر 9 بچوں نے خودکشی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتحانات دیے جس میں سے گیارہویں جماعت کے نتائج 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے۔
آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بدھ کے روز گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیاتھا جس کے بعد 48 گھنٹوں کے دروان 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔