ایک نیوز:موجودہ تازہ سیاسی صورتحال، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں شروع ہوگیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہو رہا ہے ،اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ شریک ہیں،دیگر لیگی وفاقی وزرا اور پارٹی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات پر بریفنگ دی جا رہی ہے،اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں،اجلاس میں پی ٹی آئی سے اب تک 2 دن میں ہونے والے مذاکرات اور پی ٹی آئی قیادت کے مطالبات بارے مشاورت جاری ہے۔وزیراعظم کی اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت سے منگل کے روز ہونے والے مزید مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت جاری ہے۔