ایک نیوز: راجن پور میں ضلعی انتظامیہ نےکارروائی کرتے ہوئے تقریبا 7کروڑ مالیت کی گندم ضبط کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے گندم کی 7 ہزار بوریاں قبضے میں لے لی ہیں جس کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ذخیرہ کی جانے والی گندم داجل روڈ پر واقع نجی گودام سے برآمد کی گئی جس کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ کا کہنا ہے کہ ضبط گندم کی مالیت 6 کروڑ 82 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔