ایک نیوز: بورےوالا میں مجاہدکالونی میں بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ملزم نے راستے میں پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فرار کی کوشش کے دوران اسلحہ کا فائر کھلنے سے ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز 10 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ بورے والا کے نواحی علاقے مجاہد کالونی میں محنت کش کی 10 سالہ معصوم بیٹی گلی میں واقع مویشیوں کے باڑے سے دودھ لینے گئی ہوئی تو وہاں موجود ملازم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد واش روم میں بند کرکے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کر دیا بعدازاں میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔