پرویز الٰہی کا پولیس آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کرنےکافیصلہ

Apr 29, 2023 | 09:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے پولیس آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی نے لیگل ٹیم کو آئینی پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی  ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے آپریشن کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے چارد اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، پولیس جس مقدمے میں گرفتار کرنے آئی اس میں حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ رات لاہورمیں چودھری پرویزالٰہی کے گھرپر پولیس نے دھاوا بولا،بکتربند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی تھی،  پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کود گئے تھےاور اندرونی داخلی دروازہ بھی توڑ ڈالا  جبکہ کھڑکی کے شیشے بھی توڑ دیے تھے۔اینٹی کرپشن ٹیم نے رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر یہ کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی تھی۔

مزیدخبریں