ایک نیوز: سوڈان کے جنگ زدہ علاقوں سے پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں 97 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے۔ جس سے تنازعہ زدہ علاقے سے ایئرلفٹ کیے جانے والے ہم وطنوں کی تعداد 355 ہو گئی ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ہدایت پر پی اے ایف کا ٹرانسپورٹ جہازوں کا بیڑہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو فوری طور پر بحفاظت پہنچانے کے عزم سے لبریز انخلاء کے مشنوں کو کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔
پاک فضائیہ کے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کے کامیاب مشنوں کو حکومت پاکستان اور عوام نے بےحد سراہا ہے۔حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔ سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ہدایت پر پی اے ایف کا ٹرانسپورٹ جہازوں کا بیڑہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو فوری طور پر بحفاظت پہنچانے کے عزم سے لبریز انخلاء کے مشنوں کو کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کے کامیاب مشنوں کو حکومت پاکستان اور عوام نے بےحد سراہا ہے۔
اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کے طیارے C-130 نے 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایئربس 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ انخلا کے پلان پر مرحلہ وارعمل جاری ہے۔