ایک نیوز: کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں مطلع صاف اور درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل، کیچ، پنجگور اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔