پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل ہوں گی

Apr 29, 2023 | 08:06 AM

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج راولپنڈی ہی میں کھیلا جائے گا۔

پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ابتدا میں تو کیو بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی ، ول ینگ نے 86رنز بنائے ، ڈیرل مچل نے سنچری اسکور کی پھر پاکستانی بولرز نے اچھا کم بیک کیا اور کیویز کو 7 وکٹ پر 288رنز تک محدود کیا۔

مزیدخبریں