یوکرین: روسی میزائل حملوں سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Apr 29, 2023 | 07:02 AM

ایک نیوز: روس کی جانب سے یوکرین میں میزائل حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات گئے دارالحکومت کیف،وسطی اور جنوبی ریجن میں میزائل حملے کیے ہیں ،میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ وسطی علاقے یومان میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا،جس میں 3 افراد ہلاک،8 زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ وسطی شہر دنیپرو میں میزائل حملے میں ایک خاتون اور بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ کیف ریجن میں روسی کارروائی میں دو افراد زخمی ہوئے۔

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاع نے کیف کے اردگرد فضا میں روس کے 21 میزائل اور دو ڈرونز مار گرائے جس کے ملبے سے پاور لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں