پرویزالہٰی چودھری سالک کے گھر موجود ہیں، پولیس ذرائع

Apr 29, 2023 | 03:53 AM

ایک نیوز: پولیس نے پرویزالہٰی کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے چودھری سالک کے گھر کا سرچ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویزالہٰی چودھری سالک کے گھر میں موجود ہیں۔ 

اس سے قبل ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو ہرحال میں گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ بھی پرویز الہٰی کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔ 

مزیدخبریں