پرویزالہٰی کے گھر آپریشن، اعلیٰ پولیس حکام کا چھاپہ مار ٹیم پر اظہار ناراضگی

Apr 29, 2023 | 03:02 AM

ایک نیوز: پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس آپریشن کی نگرانی پولیس کے اعلیٰ حکام خود کررہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ پولیس حکام نے چھاپہ مار ٹیم پر اظہار ناراضگی کرتےہوئے بتایا ہے کہ یہ چھاپہ مخبری کی بناء پر مارا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے پرویز الہی کے گھر کے اندر گھر کے نقشے پر کام کئے بغیر چھاپہ مارا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب پرویز الٰہی کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں حکومت اور پولیس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو یقین ہے کہ پرویز الہی اسی گھر میں ہیں۔ شام کو پرویزالہٰی کی گھر میں موجودگی کی مخبری پولیس کو ملی تھی۔ 

پولیس نے چودھری وجاہت کے گھر کی بھی تلاشی شروع کردی ہے جبکہ شافع حسین بھی پولیس کے رویے سے شدید ناراض ہیں۔ 

مزیدخبریں