جس کیس میں ضمانت ہوچکی، اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے، مونس الہٰی

جس کیس میں ضمانت ہوچکی، اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے، مونس الہٰی
کیپشن: In the case in which the bail has been granted, the police have arrived to arrest Monis Elahi(file photo)

ایک نیوز: پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ جس کیس میں ضمانت ہوچکی اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے۔

پرویز الہیٰ کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی ضمانت کی کارروائی کو میڈیا نے کور کیا تھا۔

دوسری جانب پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے 6 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا تصدیق شدہ آرڈر ہمیشہ اگلے دن ملتا ہے، ہم نے ان کی کورٹ کے اہلکار سے بات بھی کروادی تھی۔