ایک نیوز: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کی رہائش گاہ پر ہولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کی کوششیں۔ پنجاب پولیس سابق وزیر اعلٰی پنجاب کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بکتر بند گاڑی اب گھر کا مرکزی گیٹ توڑ کرگھر کے ا ندر داخل ہوگئی ہے ۔
تاہم پولیس کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اچانک پرویزالہٰی کے گھر کےا ندر مبینہ طور پر پیٹرول بم پھینکے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہی کے گھر کے اندر سے پیڑول بم بھی پھینکے جانے کی اطلاع ہے۔
مگر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اس موقع پر بڑی بے حسی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا دوہرا معیار یا پرویز الہی کو صدر ماننے سے انکار؟؟؟
تحرئک انصاف کے کارکن اور رہنما پارٹی صدر کی گرفتاری کے پیش نظر غائب ہوگئے ۔ تین کلومیٹر کے قریب زمان پارک سے درجن بھر کارکن بھی احتجاج کے لیے پرویز الہی کے گھر نا آ سکے۔
زمان پارک رات بھر کارکن پارٹی ترانوں پر رقص میں مصروف رہتے ہیں مگر آج پرویز الہی کی گرفتاری پر کوئی بھی ظہور الہی روڈ نہ پہنچ سکا ۔ پرویز الہی کو پارٹی صدارت دئیے جانے کے باوجود تحریک انصاف کا کوئی رہنما بھی نہیں پہنچا۔
پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن اور پولیس کی ٹیمیں اس وقت ظہور الہی روڈ پر موجود ہیں۔