پرویزالہٰی کے گھر پولیس آپریشن پر عمران خان کا ردعمل آگیا

Apr 29, 2023 | 02:19 AM

ایک نیوز: عمران خان نے پرویزالہٰی کے گھر پر غیرقانونی چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کے گھر پر چھاپے میں خواتین تک کا خیال نہیں رکھا گیا۔ پاکستان میں آنکھوں کے سامنے جمہوریت کو ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات، آئین اور انسانی حقوق کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت اور جنگل کا قانون رائج کردیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا لندن پلان کا حصہ ہے۔ انہوں نے پہلے میرے گھر پر حملہ کیا اور اب پرویزالہٰی کے گھر پر حملہ کردیا گیا۔ مشرف کے مارشل لاء میں بھی ایسی بربریت نہیں دیکھی۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کبھی ریاست نے ان چور ڈاکو شریف اور زرداری کے گھروں پر ایسے حملے کیے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جارہا ہے۔ اس پر کل قوم کو اپنا لائحہ عمل دوں گا۔ 

مزیدخبریں