ایک نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف آپریشن شروع کردیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے چوالیس مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔۔گاڑی پر اکیس ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد ہے اور گاڑی تھانے میں بند کروا دی گئی ۔
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔انہوں نے بتایا کہ مہم میں اب تک بیس ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضے میں لیا گیا ہے۔