روس میں 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافت

Sep 28, 2024 | 21:02 PM

ویب ڈیسک: سائنسدانوں نے روسی پرما فراسٹ میں 32،000 سال سے زیادہ عرصے سے محفوظ ایک گینڈا دریافت کیا ہے جس کی جلد اور کھال ابھی تک برقرار ہے۔

یہ گینڈا اس وقت مر گیا تھا جب اس کی عمر تقریباً 4سال تھی اور اس کی عمر نے اس کی حالت کو اچھا رکھنے کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کو معدوم ہوجانے والی نسلوں کے بارے میں مزید جاننے کی سہولت فراہم کی ہے۔

اسٹاک ہوم یونیورسٹی میں ارتقائی جینومکس کے پروفیسر لیو ڈیلن نے کہا کہ برفانی دور کے جانوروں کی باقیات کی اکثریت ہڈیوں اور دانتوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں گوشت یا جلد یا اس جیسی کوئی چیز موجود نہیں ہوتی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شاید سینکڑوں دریافتوں میں سے کوئی ایسی معدوم جاندار کی باقیات ملتی ہیں جس میں آپ ایسی (گینڈے) جیسی دریافت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں