شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر کو حادثے کا معاملہ، سی اے اے کی تفصیلات جاری 

شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر کو حادثے کا معاملہ، سی اے اے کی تفصیلات جاری 
کیپشن: Helicopter accident case in North Waziristan, details of CAA released

ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں ماری گیس کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کا معاملہ ، سول  ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تفصیلات جاری کردیں گئیں۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق   ہیلی کاپٹر آج 11بجکر 15منٹ پر اسلام آباد سے شوا وزیرستان کے لئے روانہ ہوا، ہیلی کاپٹر نے نئے مسافروں کے ساتھ شوا سے بنوں کے لئے ایک بجکر 15منٹ پر اڑان بھری، انجن میں خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے شوا میں ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرایا اور وہ الٹ گیا ، ہیلی کاپٹر میں 6عملے کےافراد، ایک سیفٹی افسر اور 14مسافر سوار تھے، پاک آرمی کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پشاور سے شروع کیا گیا۔   

سی اے اے حکام  کا کہناہے ماری گیس کمپنی اس روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کو تیل اور گیس دریافت کے لئے دور افتادہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے استعمال کررہی تھی، ہیلی کاپٹر کو پرنسلی جیٹ کمپنی نے روسی کمپنی (پی اے این ایچ) ہیلی کاپٹرز سے ویٹ لیز پر لیا تھا، سول ایویشن اتھارٹی نے ویٹ لیز کے مطابق قانونی تقاضوں کے مطابق ہیلی کاپٹر کے لئے چھ ماہ کا (اے او سی) جاری کیا تھا، ویٹ لیز کی معیاد 28 ستمبر 2024 کو پوری ہورہی تھی، ویٹ لیز معاہدہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال اور عملہ کی ٹریننگ روسی کمپنی (پی اے این ایچ) کے ذمہ تھی، بیورو آف سیفٹی انویسٹیگیشن (بی اے ایس آئی) حادثہ کی مزید تحقیقات کرے ۔