آئین کے تحفظ کی بات کی جاتی ہے لیکن اسے روز توڑا جاتا ہے، شاہد خاقان

Sep 28, 2024 | 18:09 PM

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کی بات کی جاتی ہے لیکن اسے ہر روز توڑا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں تقریب سے خطاب  کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں قوانین موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا، تمام مسائل کا حل آئین کی سر بلندی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں خواتین کو بنیادی مساوی حقوق حاصل ہیں، حکومت نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بنگلادیش کی معاشی خوشحالی میں خواتین کا کردار ہے، ملکی ترقی کیلئے  خواتین کےلیے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کسی کو بات کرنے کا حق نہیں دیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، سب کہتے ہیں آئین کا تحفظ کرنا ہے لیکن آئین ہر روز توڑا جاتا ہے۔    

مزیدخبریں